صاف اور صحت مند دانتوں کیلئے سادہ احتیاطی تدابیروں پر عمل کریں

واشنگٹن: دانتوں کو صاف اور صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ دو مرتبہ دانت صاف کرنے کے مشورے عام دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ سادہ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق چند ایسی باتیں ہیں جن پر عمل کرکے ا?پ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ بناسکتے ہیں۔
ناخن نہ چبائیے
ناخن چبانے سے آپ کے جبڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دانتوں پر موجود انیمل کی حفاظتی تہہ بھی ا±کھڑ سکتی ہے۔

برش آرام سے کریں:
زیادہ سختی اور شدت سے دانت برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش سے دانت صاف کریں لیکن دانتوں اور مسوڑھوں پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیے۔

دانت نہ پیسیے
دانت پیسنے اور بالائی اور نچلے جبڑوں کو ایک دوسرے پر رگڑنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف جبڑوں میں درد ہوسکتا ہے بلکہ دانت بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔

برف سے پرہیز
برف چبانے یا چوسنے سے گریز کریں کیونکہ برف کی ٹھنڈک اور سختی دونوں مل کر ا?پ کے دانتوں کو توڑ بھی سکتی ہیں۔

میٹھی چیزوں سے دور رہیے
زیادہ میٹھی چیزیں، اسنیکس اور فاسٹ فوڈ سے بچیں کیونکہ ان میں دانتوں کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے والے اجزا کی وافر مقداریں موجود ہوتی ہیں۔