بالی ووڈ اداکاراؤں نے خواتین کیلئے پیغام جاری کرد یا

بولی وڈ اداکاراؤں کا خواتین کیلئے پیغام

بالی ووڈ اداکاراؤں نے خواتین کیلئے پیغام جاری کرد یا

ممبئی: بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں عموماً خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سرگرم نظر آتی ہیں اور اب وہ اپنے میگزین شوٹس کے ذریعے بھی خواتین کو کئی مضبوط پیغامات دے رہی ہیں۔

8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے مختلف میگزینز نے اپنے فرنٹ کور پر کامیاب بولی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ ایسے پیغامات دیئے، جو یقیناً دنیا بھر کی خواتین پر اپنا اثر چھوڑیں گے۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اکثر خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں، ان کی فلم 'سلطان' میں ان کا کردار اس بات کی ایک مثال ہے۔

ووگ کے اس کور میں انوشکا شرما ایک ایسی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس پر لکھا ہے کہ ہم سب کو فیمینسٹ ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فیمینسٹ وہ افراد ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں اور وہ کوئی بھی ہوسکتا ہے۔

کنگنا رناوٹ کا شمار اس وقت بولی وڈ کی سب سے مضبوط اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور سونم کپور اور انوشکا شرما کی طرح کنگنا بھی کبھی اپنے دل کی بات کہنے سے نہیں کتراتی۔

کنگنا رناوٹ نے اپنے اس کور کے ذریعے ایک مضبوط خاتون کی شخصیت کو پیش کیا، جسے دیکھ کر شاید بہت سی خواتین کو سیکھنے کو ملے گا۔

کنگنا اپنی اکثر فلموں میں بھی بااختیار خواتین کے کردار کو ہی پیش کرتی نظر آئیں۔