پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کر یں گے،حنیف عبا سی

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کر یں گے،حنیف عبا سی

راولپنڈ ی: چیئر مین پنجاب اسپورٹس بورڈ اسٹیر نگ کمیٹی حنیف عبا سی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کر یں گے. راولپنڈی میں 45کروڑ روپے کی لاگت سے فٹ بال کر کٹ ہاکی کے میدان بنائے جارہے ہیں. 50مزید نئے جمنازیم بنائے جارہے ہیں. 

یہ بات انھوں نے نیشنل پر یس کلب کیمپ آ فس راولپنڈ ی میں میٹ دی پر یس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر نیشنل پر یس کلب کے سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں ،کیمپ آ فس راولپنڈ ی کے انچارج عابد عبا سی ،جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل ،ممبران گورننگ باڈی خالد چوہدری ،اور گلزار خان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی اپنے خطاب کے دوران حنیف عبا سی نے پر یس کلب راولپنڈ ی میں جد ید طرز کے سپورٹس روم جس میں جم،سنوکر ٹیبل اور نئے کیرم بورڈ سمیت دیگر سہو لیات دینے کا بھی اعلان کیا.

انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجا ب شہباز شر یف نے نیشنل پر یس کلب راولپنڈ ی کیمپ آ فس میں سپورٹس روم کے قیام کی با ضابطہ منظوری دید ی ہے جبکہ تما م گراؤنڈز اور سپورٹس جمنازیم میں صحافیوں کے لئے خصوصی رعایت دی جا ئے گی حنیف عبا سی نے کہا کہ راولپنڈ ی میں خواتین کے لئے پہلا فلڈ لا ئٹ کرکٹ اور آ سٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ وقا رالنساء کالج میں قائم کر دیا گیا ہے جس سے خواتین کی کرکٹ اور ہاکی کی سرمیوں کو فروغ ملے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مر حلہ میں وزیراعلی پنجاب شہبا ز شر یف 25اپر یل کو 28سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کریں گے. میٹرو بس پر تنقید کر نے والے اب کے پی کے میں 45ارب کی لاگت سے میٹرو بنانے جارہے ہیں نواز شریف کو کوئی بد عاؤں سے نہیں مار سکتا ۔پاکستان میں دولیڈر مادر پدر آ زاد ہیں جنھیں کو ئی پو چھنے والا نہیں. راولپنڈ ی میں سیکورٹی کی صورتحال 35سال میں اتنی خراب نہیں دیکھی, پو لیس گردی پر شر مندہ ہو ں.

مصنف کے بارے میں