پاکستان سپر لیگ کا جنون انتہا کو چھونے لگا

پاکستان سپر لیگ کا جنون انتہا کو چھونے لگا

لاہور: ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے بڑی تیاری اور بڑھنے لگی ہے بے قراری۔ پی ایس ایل فائنل کا سب کو بے چینی سے انتظار ، کرکٹ سحر نے سب کو جکڑ لیا۔

کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گلگت بلتستان تک بس کرکٹ جنون ہے ہر طرف۔ لاہور میں اب جمے گا اصل رنگ،سپر فائنل کیلئے جذبہ اور تیاریاں بھی سپر ڈُپر۔ قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ہلہ گلا اور گھروں کے اندر بھی مچے گا شور ۔خوشیوں کے بادل چھائیں گے،جھنڈے لہرائیں گے  اور نعرے گونجیں گے۔
چھ بجے شروع ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کیلئے بڑا اسٹیج تیار، 100 اسپیکر زنصب700رنگ برنگی لائٹس جگمگائیں گی۔دھنوں اور سُروں کی بھی ہوگی بہار،علی عظمت اور فرہاد ہمایوں اپنی آوا ز کا جادو جگائیں گے ۔ میزبانی احمد بٹ اور عائشہ عمر کریں گے۔ 
لاہور میں جوش و خروش انتہا کو چھونے لگا،شہر میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے بڑے بڑے پوسٹرز بھی لگ گئے۔ ٹاس ہو گا ساڑھے سات بجے پھر آٹھ بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں ہائی وولٹیج ٹاکرے کا آغاز ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں