سائبر حملے : گوگل نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا

نیویارک:دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ نے اپنے کروڑوں صارفین کو خبردار کر دیا کہ وہ گوگل اور اس کے دوسرے آن لائن لنکس پر بنے اپنے اکاو¿نٹ کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ گوگل کو حکومتوں کی سطح پر باقاعدہ اور منظم انداز میں سائبر حملوں کے خطرات کا سامنا ہے۔

سائبر حملے : گوگل نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا

نیویارک:دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ نے اپنے کروڑوں صارفین کو خبردار کر دیا کہ وہ گوگل اور اس کے دوسرے آن لائن لنکس پر بنے اپنے اکاونٹ کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ گوگل کو حکومتوں کی سطح پر باقاعدہ اور منظم انداز میں سائبر حملوں کے خطرات کا سامنا ہے۔
گوگل کی ذیلی یونٹ الفابٹ کی عہدیدار اور کمپنی کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیان گرین نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہرماہ کم سے کم چار ہزار سائبر حملوں کا سامنا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل صارفین کے اکاونٹس پرمنظم انداز میں باقاعدگی کے ساتھ سائبر حملے کئے جاتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو سائبر حملوں کے خطرات کے حوالے سے فوری طورپر آگاہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گوگل بین الاقوامی سرچ انجن میں سب سے مقبول اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو موبائل فون پر انڈرویڈ، ای میل اور دیگر اپیلی کیشنز کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بعض ممالک اور دوسری کمپنیاں گوگل صارفین کی جاسوسی کے لیے ان کے اکاونٹس ہیک کرتی ہیں۔