پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

 پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

دبئی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے  پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔

ملک میں طویل عرصے سے ویران میدانوں میں  ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن  کا  فائنل کل لاہورمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن اسی جوش و جنون میں مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑی بھی جیت کی صورت میں خوشی کے مارے طرح طرح کے اعلان کررہے ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم اور منیجمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل ہورہی ہے جس میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلمی کے کپتان نے ٹیم مینٹور یونس خان اور مالک جاوید آفریدی کی موجودگی میں فائنل جیتنے پرٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا جس پرزلمی کے مالک پریشانی کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم اب دیکھنا ہے کہ فائنل میں جیت پر ایسا ہوتا بھی ہے یا صرف مذاق کیا گیا ہے۔