امریکی چشمہ سازکمپنی نے کلر بلائنڈ افرادکیلئے خصوصی چشمہ بنالیا

امریکی چشمہ سازکمپنی نے کلر بلائنڈ افرادکیلئے خصوصی چشمہ بنالیا

امریکی چشمہ سازکمپنی نے کلر بلائنڈ افرادکیلئے خصوصی چشمہ بنالیا

واشنگٹن:ایک امریکی چشمہ ساز کمپنی نے کلر بلائنڈ لوگوں کی زندگی میں رنگ بھر دیے،خصوصی چشمے کی بدولت جب مرض میں مبتلا لوگوں نے پہلی بار دنیا کے رنگ دیکھے تو یہ لمحات یادگار بن گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنکھیں نعمت عظیم ہیں،جن کے بغیر دنیا اندھیری ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو بصارت ہونے کے بعد بھی دنیا کے حقیقی رنگ کبھی نہیں دیکھ پاتے،اس مرض کو ’کلر بلائنڈنیس‘ کہا جاتا ہے،مگر اب ایک امریکی چشمہ ساز کمپنی نے ایسے افراد کی آنکھوں میں امید کی کرن اور زندگی میں رنگ بھر دیے ہیں۔

خصوصی چشمہ جب کلر بلائنڈ افراد کو پہنایا گیا تو ان کا ردعمل دیدنی تھا،ایک شخص کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ اس نے شرٹ کس رنگ کی پہنی ہے،قدرت کے حقیقی رنگوں سے آشنا ہونے پر یہ لوگ حیرانگی کی تصویر بن گئے کہ زندگی کتنی حسین ہے۔