پی ایس ایل کا فائنل، ریما پشاور زلمی کی حمایتی

پی ایس ایل کا فائنل، ریما پشاور زلمی کی حمایتی

لاہور:  پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کا جادو ہر کسی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، دیگر لوگوں کی طرح فنکار بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، پی ایس ایل میں سب اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہا ہے تو کوئی پشاور زلمی کو۔ امریکہ سے آئی ہوئی پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ریما نے پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نمائندہ ”نئی بات“ سے ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ان کی دُعا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میچ جیتے کیونکہ یہ میرے پسندیدہ کرکٹر شاہد آفریدی کی ٹیم ہے جو صرف میرے ہی نہیں پورے پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹر ہیں۔

انہوں نے شاہد آفریدی کے فائنل نہ کھیلنے کی خبر پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں