ایک سیر تو دوسرا سوا سیر

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیمیں ہی ہلکی نہیں، گلیڈی ایٹرز کے پاس نہلا ہے تو پشاور زلمی کے پاس دہلا ہے سانسیں تھمیں گی دھڑکنیں بڑھیں گی۔

ایک سیر تو دوسرا سوا سیر

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیمیں ہی ہلکی نہیں، گلیڈی ایٹرز کے پاس نہلا ہے تو پشاور زلمی کے پاس دہلا ہے سانسیں تھمیں گی دھڑکنیں بڑھیں گی۔فائنل میں پہنچیں،بڑے بڑوں کو دھول چٹائی،کوئٹہ کے سامنے کوئی ٹک نہیں پایا۔زلمی نے ظلم ڈھایا،دونوں ٹیمیں لیگ ٹاپ پر رہی پلے آف کے امتحان میں سرخرو ہوئیں ۔

وہاب کی بالنگ لاجواب،کامران اکمل کے چھکے بے حساب،کپتان ڈیرن سیمی سے سب سہمے سہمے رہے۔اسٹار الیون کا ٹیم کمبی نیشن برقرار ہے۔کوئٹہ کا کپتان سرفراز دھوکہ نہیں دیتا،ٹیم کو لڑانے میں ماہرہے۔ذوالفقار بابر کا تجربہ کئی بار کام آیا۔محمد نواز نے پلے آف میں مشکل سے نکالا۔تازہ دم غیر ملکی کرکٹرز نے ٹیم جو جوائن کیا، فائنل میں ٹکرانے کے لئے دونوں ٹیمیں پر عزم ہیں۔