فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلی کا امکان

نیویارک: معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک میں جلد ہی ایک تبدیلی کا امکان ہے کیونکہ فیس بک نے اپنی موبائل ایپ میں سیکنڈری نیوزفیڈ کا تجربہ شروع کردیا ہے۔یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں فیس بک ایپ کے بِیٹا ورڑن میں کیا جارہا ہے۔

اس میں موجودہ نیوزفیڈ تو ہوم ٹیب کی شکل میں بدستور موجود ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب کے ذریعے دوسری نیوز فیڈ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔اس نیوز فیڈ میں ایسی تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ کو پیش کیا جائے گا جو صارف کی دلچسپی کے مطابق ہوں گی مگر ان کا تعلق ایسے پیچز سے ہوگا جنھیں لائیک یا فالو نہیں کیا جارہا ہوگا۔
درحقیقت یہ ٹیب انسٹاگرام کے سرچ اور ایکسپلور ٹیب سے ملتی جلتی ہے۔فیس بک اس ایکسپلور ٹیب کے ذریعے صارفین کو ایسے پیجز میں دلچسپی لینے میں مجبور کرے گی جنھیں وہ لائیک یا فالو نہ کررہے ہو اور ان کا مواد نیوزفیڈ پر نظر نہ آتا ہو۔یہ ٹیب فیس بک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے ملنے جلتے اس فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے نیوزفیڈ پر ہونے والی تنقید کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔چونکہ یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز کے بِیٹا ورڑن میں موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس بک اس فیچر کو بہت جلد متعارف کرانے والی ہے۔