10 ملازمتیں،جن سے والدین لاعلم ہیں،دلچسپ تحقیق

معروف ویب سائٹ لنکنڈان کی ایک ریسرچ کے مطابق جو 16000 والدین پر کی گئی کے مطابق ایسی 10 ملازمتیں ہیں جن کے بارے میں والدین کچھ نہیں جانتے،وہ 10 کام یہ ہیں۔ فیشن ڈیزائنر،57 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام کی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ فیشن ڈیزائنر کیا ہوتا ہے اور کیا کام کرتا ہے۔ سافٹ وئیر ڈولپر،اس کو نہ سمجھنے والے والدین کی تعداد 58 فیصد ہے جو نہیں جانتے کہ ان کی اولاد فون ایپس سے لیکر کمپیوٹر پروگرامز تک روزمرہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو بنانے اور درست رکھنے کے لئے کیا کرتے ہیں۔ ریڈیو پروڈیوسر،پرو ڈیوسر کا کام موسیقی کے انتخاب سے لیکر مہمانوں کی تیاری اور پروگرام کے دوران کالرز کو سنبھالنا ہوتا ہے اور اس کام کے بارے میں 62 فیصد والدین نہیں جانتے۔ سوشیولوجسٹ، سروے اور انٹرویوز کر کے ان کا جائزہ لے کر لوگوں کے یقین اور رویوں کے بارے میں سیکھنے کے متعلق اس کام کے بارے میں 60 فیصد والدین نہیں جانتے۔ انوسیٹمنٹ بینکر،یہ بینکار پیسے رکھنے والے افراد اور جن کو ضرورت ہوتی ہے آپس میں ملاتا ہے،بونڈز اور ایکوئٹی شئیرز کیے جاتے ہیں اور کمپنیوں کو اور کمپنیاں خریدنے میں مدد دی جاتی ہے،59 فیصد والدین اس سے لاعلم ہیں۔ سب ایڈیٹر،اخبارات،جرائد اور آج کل ویب سائٹوں پر شائع ہونے ہونے والے مواد کو لکھنے اور جانچ کرنے کے اس کام کے متعلق 66 فیصد والدین کو معلوم نہیں کہ یہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا مینیجر، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کر کے اپنے ادارے کی جانب سے عوام سے رابطہ کرتے ہیں،67 فیصد والدین کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈیٹا سائنٹسٹ، 72 فیصد والدین کے لئے کسی کاروباری ادارے میں جمع ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے اس کام کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ بیمہ کار،یہ افراد اعدادوشمار کے زریعے معلوم کرتے ہیں کہ کسی شخص کے ماضی کے رویے کے مطابق اس کا بیمہ کرنے کی کیا لاگت ہوگی،اس مشکل کام کی 73 فیصد والدین کو سمجھ نہیں آتی۔ یوزرز انٹرفیس ڈیزائنر،ویب سائٹس،ایپلی کیشنز اور ایپس کے حصے ڈیزائن کرنے میں مدد دیتے ہیں،80 فیصد والدین اس کام کو نہیں سمجھ پاتے۔

10 ملازمتیں،جن سے والدین لاعلم ہیں،دلچسپ تحقیق

لندن:اگر یہ کہا جائے کہ بہت سے والدین کو اپنے بچوں کی جابز کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں تو یقینا حیرانگی ہو گی کہ ایسا کیونکر ممکن ہے۔معروف ویب سائٹ لنکنڈان کی ایک ریسرچ کے مطابق جو 16000 والدین پر کی گئی کے مطابق ایسی 10 ملازمتیں ہیں جن کے بارے میں والدین کچھ نہیں جانتے،وہ 10 کام یہ ہیں۔فیشن ڈیزائنر،57 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام کی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ فیشن ڈیزائنر کیا ہوتا ہے اور کیا کام کرتا ہے۔

سافٹ وئیر ڈولپر،اس کو نہ سمجھنے والے والدین کی تعداد 58 فیصد ہے جو نہیں جانتے کہ ان کی اولاد فون ایپس سے لیکر کمپیوٹر پروگرامز تک روزمرہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو بنانے اور درست رکھنے کے لئے کیا کرتے ہیں۔ریڈیو پروڈیوسر،پرو ڈیوسر کا کام موسیقی کے انتخاب سے لیکر مہمانوں کی تیاری اور پروگرام کے دوران کالرز کو سنبھالنا ہوتا ہے اور اس کام کے بارے میں 62 فیصد والدین نہیں جانتے۔

سب ایڈیٹر،اخبارات،جرائد اور آج کل ویب سائٹوں پر شائع ہونے ہونے والے مواد کو لکھنے اور جانچ کرنے کے اس کام کے متعلق 66 فیصد والدین کو معلوم نہیں کہ یہ کیا ہے۔سوشل میڈیا مینیجر، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کر کے اپنے ادارے کی جانب سے عوام سے رابطہ کرتے ہیں،67 فیصد والدین کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یوزرز انٹرفیس ڈیزائنر،ویب سائٹس،ایپلی کیشنز اور ایپس کے حصے ڈیزائن کرنے میں مدد دیتے ہیں،80 فیصد والدین اس کام کو نہیں سمجھ پاتے۔