ریلوے سٹیشن پر معمر شخص نے شیخ رشید کو جوتا دے مارا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شرکت کیلئےلاہورپہنچنے پرایک معمر شخص نے شیخ رشیدکو جوتا دے مارا۔

ریلوے سٹیشن پر معمر شخص نے شیخ رشید کو جوتا دے مارا

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شرکت کیلئےلاہورپہنچنے پرایک معمر شخص نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ   شیخ رشیدکو جوتا دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ   شیخ رشید پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور پہنچے  جہاں ریلوے سٹیشن پر ڈی ایس ریلوے نے پھولوں کا گلدستہ دے کر شیخ رشید کا استقبال کیا جس کے بعد وہ سٹیشن کی حدود سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کرنے لگے۔ اسی دوران ایک معمر شخص جس کا نام فقیر محمد بتایا جا رہا ہے ، نے شیخ رشید پر جوتا پھینکا، معمر شخص فقیر محمدعرف بابا لکھ نے جوتا مارنے کے بعد موقف ظاہر کیا کہ اس نے یہ جوتا سیاسی مخالفت پر شیخ رشید کی جانب پھینکا۔