بھارت دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے ، رہنما جماعة الدعوة کراچی

بھارت دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے ، رہنما جماعة الدعوة کراچی

کراچی: جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی کے تمام واقعات میں ملوث ہے ، جس کا برملا اعتراف مودی اپنی تقریروں میں کرچکا ہے، دوسری جانب ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کے لیے مرے جارہے ہیں۔حکومت پاکستا ن کو چاہیے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا چہرہ دنیا کے سامنے واضح کریں اور مصلحتیں ختم کرکے دنیا میں کشمیریوں کے موقف پر کھل کر ان کا ساتھ دیں۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقوی گلشن اقبال میں علاقائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا ۔مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں یکجہتی کی ضرورت جتنی اس وقت ہے پہلے کبھی نہیں تھی ،ہمارے حکمران ملک میں اتحاد کے لیے کوششیں کرنے کے بجائے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے بھی قاصر نظر آتے ہیںجو ملک کو فرقہ واریت اور لسانیت کیآگ میں جھونکنا چاہتے ہیں ۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان عناصر کو بیرونی امداد مل رہی ہیں ،جبکہ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید پاکستان سمیت دنیا کے کسی حصے میں دہشت گردی اور شرپسندی میں ملوث نہیں،لیکن اس کے باوجود ان کو نظر بند کیا ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعووں اور باتوں کے علاوہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کرے جس کا اعتراف بھارتی ایجنٹ کلبھوشن اپنے اعترافی بیان میں کر چکا ہے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source