پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم جاوں گا، چودھری سرور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کل پی ایس ایل  کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم جاوں گا، دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اور پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دہشت گردوں کو قوم کا پیغام ہے، رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ پی ایس یل کے لاہور میں ہونیوالے فائنل میں ملک کے اہم ترین شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔