سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام بھی چھین کر دکھاو، نواز شریف

سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام بھی چھین کر دکھاو، نواز شریف

گجرات : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا بیانیہ عوام کے دل میں اترچکااور اب فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نواز شریف کے دستخط پر اعتراض کرنے والے نواز شریف کے دستخط والے بجلی کے کارخانے بھی بندکر دیں ۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔یہ فیصلے بہت پہلے آئے اور آج بھی آرہے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نواز شریف کو کس طرح نکالو گے، اگر سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام بھی چھین کر دکھاو¿۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹوں پر نواز شریف کے دستخط ہونے کی وجہ سے ہمارے امیدواروں سے پارٹی کا نام چھین لیا گیا، نواز شریف کی مہر اور دستخط ایٹمی پروگرام کے اعلان پر بھی ہے، کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ موٹروے کو ختم کردو، ہوائی اڈے بھی ختم کردو ان پر بھی نواز شریف کا نام ہے،کون کون سے جج نواز شریف کے دستخطوں سے اعلیٰ عدالتوں میں بیٹھے ہوئے ہیں کیا انہیں بھی ختم کردیا جائے گا۔