کوشش ہے، سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو، وزیر اعلیٰ

کوشش ہے، سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہو، وزیر اعلیٰ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس بار سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہو جس کے لیے دیگر صوبوں کے سینیٹرز سے بھی بات کریں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم پر سینیٹرز کو منتخب کرانے کے لئے پیسوں کا الزام لگانے والے اپنی سوچ تبدیل کریں، ہم آزاد حیثیت میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے تمام جماعتوں سے مشاورت کے لئے کھلے ہیں اور مختلف جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں اور رابطے مبارکباد کے لئے ہیں جنہیں سیاسی رابطے نہ سمجھا جائے بلکہ یہ سماجی رابطے ہیں۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی 6 نشستیں حاصل کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے، کسی سیاسی جماعت سے اختلاف نہیں، بلوچستان کے فائدے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔