لاہوردنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے، عمران خان

 لاہوردنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے، عمران خان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہورکو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ لاہور کی70 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں ہے، پاکستان میں امیر اور غریب میں فرق بڑھتا جارہا ہے،پاکستان میں صرف کچھ لوگوں کے لیے ہی سہولتیں موجود ہیں۔
کراچی میںمنعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کوشش ہوگی کہ غربت کم ہو، حکومت ختم ہونے میں تین ماہ رہ گئے ہیں، اس لیے حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں ہے،شریفوں کی اسٹیل مل نفع کما رہی ہے اور پاکستان اسٹیل مل بند پڑی ہے،ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تونجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی، اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، ملک میں اداروں کی تباہی کا سبب کرپشن ہے،جب تک کراچی میں پولیس ٹھیک نہیں ہوگی لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں سارا مسئلہ لوکل گورنمنٹ کا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج دو روزہ دورے پرکراچی پہنچے، تحریک انصاف کے رہنماﺅںسابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی،کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی،سینئررہنما عمران اسماعیل اورحلیم عادل شیخ سمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ان کا کراچی ایئرپورٹ پرپرجوش استقبال کیا۔