عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے کارکنوں کو آ گے لائیں، بلاول بھٹو

عمران خان اے ٹی ایمز کے بجائے کارکنوں کو آ گے لائیں، بلاول بھٹو

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کا سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت ہونے کا دعوی غلط ہے۔پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اچھے لوگو ں کو سینٹ کے لئے کھڑا کیا۔کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کا چئیرمین سینٹ بنے۔بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے تخت لاہور کی لڑائی میں پانچ سال ضائع کئے۔میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ آپ اپنے کارکنوں کو اہمیت دیں اور اے ٹی ایمز کے بجائے کارکنوں کو آ گے لائیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔سندھ حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے انسانی ترقی پر کام کیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی اب ختم ہو گئی ہے۔اور ایم کیو ایم کے اپنے ارکان بھی اب اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کرتے۔