عمران خان کا آئندہ کراچی سے انتخاب لڑنے کا اعلان

عمران خان کا آئندہ کراچی سے انتخاب لڑنے کا اعلان

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر سے پورے ملک کا نظام چلتا تھا اور کراچی وہ شہرتھا جہاں لوگ چھٹیاں منانے آتے تھے لیکن کراچی کے ساتھ گزشتہ دور میں زیادتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں اور چاہتا ہوں کہ کراچی وہ شہر بنے جہاں دنیا سے لوگ نوکری کرنے آئیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لیڈر محبت بانٹتا ہے،نفرت نہیں اور کراچی کو تقسیم اور لڑائی سے سب سےزیادہ نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تقسیم سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، کراچی کے لوگوں کوتقسیم کیاگیا لیکن ہم نےکراچی کےلوگوں کو ایک کیا۔