اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی وہی ٹیم کھیلے گی جس نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی ،پوری کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر روک لیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ میں پہلے بیٹنگ یا با?لنگ کا کوئی دبا? نہیں ،اپنا بہتر کھیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ شائقین کرکٹ آج بھی شاہد آفریدی کو میدان میں نہیں دیکھ پائیں کیونکہ وہ ابھی بھی مکمل فٹ نہیں ہوئے تاہم پر امید ہیں کہ وہ اگلے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے

خیال رہے کراچی کنگز پی ایس ایل کے تیسر ے ایڈیشن میں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے اور اب تک ناقابل شکست ہے ،جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی چار ہی میچز کھیلے ہیں جس میں اسے دو میں کامیابی اور دو میںشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔