پی پی 30 سرگودھا میں لیگی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

پی پی 30 سرگودھا میں لیگی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

سرگودھا: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سرگودھا میں لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار نے بازی مار لی۔ ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یاسر ظفر سندھو کامیاب ہو گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 30 کے تمام 137 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو 42736 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ساجد محمود 23586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راو¿ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ پی پی 30 سرگودھا میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 912 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔ 137 پولنگ اسٹیشن پر 386 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جبکہ امن وامان کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا تاہم کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔