سمجھوتہ ایکسپریس ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

سمجھوتہ ایکسپریس ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو لے کر بھارت روانہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سمجھوتہ ایکسپریس ڈیڑھ سو سے زائد  مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث منسوخ ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس سےڈیڑھ سو سے زائد مسافر سفر کریں گے۔ جمعرات کو کشیدگی کے باعث ٹرین کی بھارت روانگی کو تا حکم ثانی منسوخ کیا گیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔

c3c80f88eaa94dbeba507b13c1509db5

ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔گزشتہ ہفتے ٹرین کے ذریعے 45مسافر بھارت روانہ ہوئے تھے، ٹرین پیر اور جمعرات کی صبح بھارت روانہ ہوتی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بند کی گئی تھی اور اب سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی ہے۔