الیکشن کے باعث پاکستان سے کشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

الیکشن کے باعث پاکستان سے کشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے، وزیر خارجہ
کیپشن: پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر سامنے آئی، شاہ محمود۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر سامنے آئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے باعث پاکستان سے کشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے۔ بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کی جا رہی ہے پھر جواب دیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے انتقال کی انہیں کوئی اطلاع نہیں۔ کچھ تنظیموں پر بھارت کو اعتراض ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بعض قوانین پر پاکستان کو اعتراض ہے۔