پاکستانی عوام اور حکومت ہر مشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی، طیب اردوان

پاکستانی عوام اور حکومت ہر مشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی، طیب اردوان
کیپشن: ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے، طیب اردوان۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترک عوام کےدلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے اور میری پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں کہا پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی آزادی کیلئےعلامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے جبکہ پاکستانی عوام اور حکومت ہر مشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ سیلاب ہو یا دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث وزیراعظم عمران خان کو کئی ممالک کے سربراہان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ثالثی کی پیشکش کی ہے جس میں اردن کے شاہ عبداللہ اور سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر و دیگر شامل ہیں۔