6 سے 9 مقامات پر حملے کی اطلاعات تھیں ، وزیراطلاعات

6 سے 9 مقامات پر حملے کی اطلاعات تھیں ، وزیراطلاعات
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیرااطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اس لیے شرکت نہیں کی کہ اس وقت اطلاعات تھیں کہ انڈیا نو یا چھ مقامات پر میزائل حملہ کرسکتاہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن نے بھارت کے خلاف جس طرح حکومت کا ساتھ دیا ہے اس کا اعتراف وزیراعظم نے کیا ہے اور اپوزیشن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ اطلاع آرہی تھی کہ انڈیا 9 مقامات پر یا چھ اہم مقامات پر میزائل حملہ کرسکتاتھا۔ اس لیے وزیراعظم اس وقت بہت مصروف تھے اور پارلیمانی لیڈوروں کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے ۔میزائل وزیراعظم یا جنرل باجوہ نے نہیں داغنے تھے لیکن وزیراعظم اس وقت ڈپلو میٹک سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بھارت کی طر ف سے میزائل حملے کا خدشہ تھا تاہم بعد میں وہ ٹل گیا ۔