بھارتی ایئر چیف نے ابھی نندن کو ان فٹ قرار دے دیا

بھارتی ایئر چیف نے ابھی نندن کو ان فٹ قرار دے دیا
بالاکوٹ میں ہلاکتوں کا حکومت ہی بتائے گی، بھارتی ایئر چیف۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش میں پکڑا جانے والا بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے حکام کی نظروں میں گر گیا ہے۔ بھارتی ایئرچیف نے ابھی نندن کو ان فٹ قرار دے دیا۔ ابھی نندن سے متعلق فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہو گا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ رافیل جہاز ستمبر میں شامل کیے جائیں گے اور بھارتی ایئر چیف اہداف کو نشانہ بنانے کے سوال کا جواب بھی نہ دے سکے۔ کہتے ہیں بالاکوٹ میں ہلاکتوں کا حکومت ہی بتائے گی جبکہ ہم نے مطلوبہ جگہ کو ہی ٹارگٹ کیا تھا۔

اس سے قبل انڈین ونگ کماںڈر ابھینندن کی ایم آر آئی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی تھی۔ اس کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم آیا ہے جبکہ ایک پسلی میں بھی زخم ہے اور اسے مزید میڈیکل چیک اپ سے گزرنا پڑے گا۔ یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر ابھینندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔