پی سی بی کا لاہور کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ کرنے کا اعلان

پی سی بی کا لاہور کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ کرنے کا اعلان
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

لاہور:پی سی بی نے لاہور کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 18 مارچ کو شائقین کرکٹ جنہوں نے ٹکٹس خریدے تھے ،،ٹکٹ واپس کرکے اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں جبکہ کراچی والوں کے ڈبل مزے ، ایک ٹکٹ میں 2 میچز کو انجوائے کر سکیں گے۔


کراچی میں 7 مارچ کے ٹکٹ ہولڈر 11 مارچ والا میچ بھی دیکھ سکتے ہیں جبکہ 9 اور 14 مارچ کو ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہوجائے گی ۔

خیال رہے کہ سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کو کراچی منتقل کردیا تھا ۔

اسی سلسلے میں جنوبی افریقہ کے سٹار اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔