ملکی حالات ٹھیک نہیں اس لیے ابھی ہم چپ ہیں، آصف علی زرداری

ملکی حالات ٹھیک نہیں اس لیے ابھی ہم چپ ہیں، آصف علی زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے، وفاق سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا، مجھے پتہ ہے کہ پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کو ایک نلکا تک نہیں دیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ، بلاول ہاؤس لاہور میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے قمرزمان کائرہ اور حسن مرتضی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پنجاب کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں آصف زرداری نے کہا  کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے ابھی ہم چپ ہیں، سیاست کرنے پر آئیں تو بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن  ملکی حالات اجازت نہیں دے رہے کہ پارٹی سیاست کریں، حالات اجازت دیتے تو حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے  کہ پنجاب میں سیاست بدلے گی، قائدین عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں، میں خود بھی جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب کے دورے کا آغاز کروں گا، پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد کم سہی لیکن آواز توانا ہے۔