پی ایس ایل فور : پشاور زلمی نے کوئٹہ کو فتح کیلئے 166 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل فور : پشاور زلمی نے کوئٹہ کو فتح کیلئے 166 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by cricinfo

ابوظہبی : پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کیلئے 166 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے ابوظہبی میں کھیلے گئے  23ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 50 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے ، فلیچر نے چس 26 اور امام الحق نے 13 رنز کی اننگز کھیلی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد ، براوو ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔