بھارتی جارحیت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

 بھارتی جارحیت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور  بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائےجس کے  جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں خالی جگہوں پر 6 بم گرائے۔

پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بھارتی طیارے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 سے 5 ایروناٹیکل مائلز پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے پاس خالی جگہوں پر 6 بم گرائے، جس پر بھارتی فوج کے افسر سمجھے کہ پاکستان نےحملہ کردیا۔

پاکستان کے بم گرانے کے بعد بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی طرف آئے تو پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے دو جہازوں مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، بھارتی طیارہ مگ 21 پاکستان میں جبکہ ایس یو 30 دوسری جانب گرا۔

 
 بھارت کی جانب سے پاکستان پر براہموس میزائل استعمال کرنے کی اطلاع ملی جس پر پاکستان نے دنیا کو بتادیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا، بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا تو لڑائی کے لئے تیار رہے ، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو  بھر پور جواب دیاجائے گا۔