دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور

دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

راولپنڈی: ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے  کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا،  قوم کی توقعات پر پورا اترنے پراللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے  پاک فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مادر وطن کے دفاع پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر ناز ہے، خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں جس نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔

ائیر چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے فارورڈ آپریشنل ایئر بیسز کا دورہ کیا اور تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔