مسلم امہ نے ہندوستان کو بے نقاب کر دیا ، شاہ محمود قریشی

مسلم امہ نے ہندوستان کو بے نقاب کر دیا ، شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کی قراردادوں میں مسلم امہ نے ہندوستان کو بے نقاب کیا، او آئی سی نے بھارت کی مذمت کی جسکا سہرا ایوان کے سر جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ سہرا ایوان کے سر جاتا ہے کہ او آئی سی نے بھارت کی مذمت کی، او آئی سی کی قراردادوں میں مسلم امہ نے ہندوستان کو بے نقاب کیا، مسلمان تو اسرائیل میں بھی ہیں تو کیا اسرائیل کو او آئی سی کی رکنیت مل سکتی ہے؟ اگر اسرائیل او آئی سی کا رکن نہیں بن سکتا تو بھارت بھی نہیں بن سکتا، او آئی سی قرارداد کے بعد بھارت کے لوگ سشما سوراج سے پوچھ رہے ہیں آپ وہاں لینے کیا گئے تھے۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا  کہ ارکان کے جذبات بالکل بجا ہیں، یہ ایوان عاشقان رسول کی محفل ہے  ہمیں غلامی رسول پر فخر ہے، مصطفی نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ ہوتی، عمران خان مدینے کی زمین پر پاوں رکھتا ہے تو ننگے پاوں جاتا ہے، جو شخص جوتے پہن کر مدینہ کی گلیوں میں داخل نہ ہو سکے اس کے ایمان پر شک نہ کیا جائے، فیصل واوڈا کو وضاحت کا موقع ملنا چاہیئے، مسلمان لوگوں کو دین طرف بلاتے ہیں، کسی کو اسلام سے خارج نہیں کرنا چاہیئے۔