طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر

طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، امریکی صدر
کیپشن: امریکی سیکریٹری دفاع مائیک پومپیو جلد افغان صدر اشرف غنی سے بات کرینگے، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان لیڈر ملا برادر کو ٹیلی فون کیا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فون پر طالبان لیڈر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا دورانیہ 35 منٹ تھا۔ امریکی صدر نے فون پر کہا کہ امریکی سیکریٹری دفاع مائیک پومپیو جلد افغان صدر اشرف غنی سے بات کرینگے تاکہ بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں۔

واضح رہے تین دن قبل امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں افغانستان سے فوج کے انخلا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔