تفتان، پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہو گئی

تفتان، پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہو گئی
کیپشن: مطابق ایران سے آنے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

تفتان: پاک ایران بارڈر پر 12 روز بھی تجارت بند ہے جب کہ ایران سے زائرین کی آمد جاری ہے اور اب تک قرنطینہ میں رکھنے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ایران سے آنے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ایران سے 353 افراد آئے تھے جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2238 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چمن کے مقام پر پاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث پاک افغان تجارت معطل ہونے سے افغانستان جانے والے میوہ جات کے ٹرک مقامی کولنگ اسٹورز منتقل کر دیے گئے ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق مال بردار گاڑیاں، نیٹو آئل ٹینکرز اور ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ میں موجود ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں پاک افغان بارڈر پر 10 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں کورونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیا۔