صحت کے شعبے میں پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

صحت کے شعبے میں پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
کیپشن: حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں شعبہ صحت کی صورتحال سے متعلق کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور موجودہ حکومت یونیورسل ہیلتھ نظام پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کے کئی ڈاکٹر بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ یاران وطن کے نام سے پروگرام کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں، صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری اور شہریوں کا حق ہے۔