14سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا‘ فیصل رحمان

14سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا‘ فیصل رحمان

لاہور :سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ میں کم عمری میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گیا تھا اورجب میں نے اپنی پہلی فلم کی تھی تو اس وقت میری عمر محض14برس تھی ، میری بابرہ شریف کے ساتھ جوڑی بڑی مقبول ہوئی جبکہ اس کے علاوہ دیگر اداکاراﺅں کے ساتھ بھی کام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو کام کر رہا تھا تو بہت ساری ہیروئن کے ساتھ میری دوستیاں تھیں اور ہم سب ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کیا ہے لیکن بڑی سکرین پر کام کو زیادہ انجوائے کیا ۔