علی ظفر نے لاہور قلندر زکی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیدیا

علی ظفر نے لاہور قلندر زکی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیدیا

لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ اپنے گانے کو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے۔

علی ظفر جنہوں نے چند رو ز قبل  پی ایس ایل کی مناسبت سے گانا میلہ لوٹ لیا ریلیز کیا تھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف 37 رنز سے حاصل کی۔