ایان علی نے نیا البم جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا

ایان علی نے نیا البم جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا

لاہور : ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیا البم جلد ہی سامنے آئے گا ۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی ایان علی لمبے عرصے کی غیر حاضری کے بعد سوشل میڈیا پر واپس آئی ہیں۔

گلوکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ سوشل میڈیا کے ایک اور پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 5 سال قبل ریلیز کیے جانے والے گانے ارتھ کوئیک کو آج بھی مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ارتھ کوئیک کو یوٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ایان علی نے 2009 سے اب تک مداحوں کی جانب سے بھیجے جانے والے مثبت پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل بہت ساری چیزوں پر کام کررہی ہیں جو بہت جلد منظر عام پر آئیں گی۔