کسان اندولن کے حامی سکھ نے اجے دیوگن کی گاڑی روک لی 

کسان اندولن کے حامی اجے دیوگن کی گاڑی روک لی 

ممبئی : بھارت میں جاری کسان اندولن کی آگ عام شہریوں تک بھی پہنچ رہی ہے ۔ جس نے بالی ووڈ کی ہستیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کنگنا رناوت کے بعد اس کا دوسرا شکار اجے دیوگن ہوگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اجے دیوگن فلم سٹی گوریگاؤں جارہے تھے ،کہ راستے میں ایک سردار نے ان کی گاڑی روک لی ۔ نامعلوم سردار کی جانب سے  ان کے گاڑی کے سامنے کھڑے ہونے کےبعد بھیڑ جمع ہوگئی ۔۔سردار اجے دیوگن سے کہا کہ پورے بھارت میں کسانوں کے حق میں نعرے اور بیان جاری کیے جارہے ہیں، اور انہوں نے ایک بھی ٹویٹ نہیں کی ہے ۔ وہ ایک سپر سٹار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ان کے حق میں کوئی ٹویٹ ضرور کریں ۔ 

سردار نام  راجدیپ سنگھ کہا جارہا ہے ، تقریباََ پندرہ منٹ تک اجے دیوگن کی گاڑی کے آگے کھڑے رہے ، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے مذکورہ شخص کو راستے سے ہٹایا ، اور اجے دیوگن کو فلم سٹی جانے کے لیے راستہ دیا گیا ۔ 

اجے دیوگن کی گاڑی روکنے والے راجدیپ سنگھ کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا ۔ راجدیپ سنگھ کا کہناتھاکہ اس نے گاڑی روکی ہے ، اپنی بات بتانا اس کا فرض تھا، اس نے انسانی حقوق کی بات کی ہے ۔ لیکن اس میں کوئی بڑا جرم نہیں ہے ۔ 

جبکہ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 341،504اور 506 کا ارتکاب کیا ہے ۔ جس کے تحت راجدیپ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔