کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امریکی محکمہ خارجہ

کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امریکی محکمہ خارجہ
کیپشن:   کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امریکی محکمہ خارجہ سورس:   file

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  جموں و کشمیر میں ہونے والی پش رفت پر گہری نظر ہے ۔ جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چائیے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔

پاکستان اور بھارت سےایل او سی پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے پر قائم رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اور بھارت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔