پی ایس ایل کورونا کی لپیٹ میں ، مزید 3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی ایس ایل کورونا کی لپیٹ میں ، مزید 3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا
کیپشن: پی ایس ایل کورونا کی لپیٹ میں ، مزید 3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا
سورس: file

کراچی: پاکستان سپر لیگ کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونےپرکورونا ٹیسٹ گزشتہ روز کرائے گئے۔ تینوں کھلاڑیوں نے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی ۔تینوں کھلاڑی  10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے ۔

مزید تین کھلاڑیوں میں کورونا مثبت آنے کے بعد ٹورنامنٹ میں مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پی ایس ایل میں سب سے پہلے غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا کیس مثبت آنے کی شرح بڑھنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے جو آج لگائی جائے گی۔