ایک طرف انصاف ،دوسری طرف بیوپاری، اب فیصلہ ہوگا: فواد چودھری

ایک طرف انصاف ،دوسری طرف بیوپاری، اب فیصلہ ہوگا: فواد چودھری
کیپشن: ایک طرف انصاف ،دوسری طرف بیوپاری، اب فیصلہ ہوگا: فواد چودھری
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کی ہے ۔کہتے ہیں اپوزیشن کی سیاست پیسے کے گرد گھومتی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ہے کہ حکومت میں خوب پیسے بناؤ، اپوزیشن میں ہو تو حکومت میں آنے کیلئے خوب پیسے لگاؤ پھر جب حکومت میں آؤ تو پھرخوب پیسے کماؤ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اپوزیشن سیاست کر رہی ہے  ایسی سیاست سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان اس دائرے کو توڑ کر رہےگا، تقسیم واضح ہے ایک طرف انصاف ہے دوسری طرف بیوپاری،اب فیصلہ ہو گا