سرگودھا میں ایس ایچ او نے شکایت درج کروانے والے سکول پرنسپل کو حوالات میں بند کردیا

سرگودھا میں ایس ایچ او نے شکایت درج کروانے والے سکول پرنسپل کو حوالات میں بند کردیا

سرگودھا میں پولیس نے شکایت درج کروانے کیلئے آنے والے نجی سکول کے پرنسپل کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا ۔ غیر شائستہ رویہ رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  نجی کالج کے پرنسپل محمد سہیل شکایت درج کروانے کیلئے تھانہ کوٹ مومن گئے تو ایس ایچ او تھانہ عظمت جوئیہ نے غیر شائستہ رویہ رکھا جس پر استاد نے ایس ایچ او کو قانون کے دائرہ میں رہنے کی بات کی تو ایس ایچ او عظمت جوئیہ نے استاد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اور حوالات میں بند کردیا ۔

آر پی او اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ایڈیشنل ایس پی مزمل حسین کو واقعہ کی انکوائری کو حکم دیدیا ۔

آر پی او نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہیں ان کا احترام ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران اور اہلکار استاتذہ کیساتھ عزت کیساتھ پیش آئے ۔

استاد کے ساتھ غیر شائستہ رویہ رکھنے والے پولیس اہلکار کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔