پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر تحریک انصاف کا اپنے ارکان اسمبلی کو نوٹس

پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر تحریک انصاف کا اپنے ارکان اسمبلی کو نوٹس
کیپشن: پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر تحریک انصاف کا اپنے ارکان اسمبلی کو نوٹس
سورس: file

کراچی : پی ٹی آئی نے اپنے 2 ارکانِ سندھ اسمبلی کے خلاف پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کرنے والے اسلم ابڑو اور شہریار خان کے خلاف 7 روز میں کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک روز قبل سندھ اسمبلی میں ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مگر اس کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا۔