اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ 

 اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن  کی کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے ۔ 

پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ پندرہ مارچ تک پولن کی مقدار اپنے عروج پر ہوگی ۔الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

اسلام آباد میں آٹھ قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہواا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں ۔ پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ ستانوے فیصد پولن پیدا کرتا ہے ، پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ موسم بہاد کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حدتک اضافہ ہوجاتاہے ۔ جس سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد کے لیے مشکل ہوجاتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کوگھر سے باہر نکلنے سے پہلے نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔