بگ باس کے رنر اپ راہول وادیا نے گھر بسانے کا اعلان کردیا

بگ باس کے رنر اپ راہول وادیا نے گھر بسانے کا اعلان کردیا
سورس:   File photo

ممبئی،مقبول بھارتی شوبگ باس سیزن 14 کے رنر اپ راہول وادیا نے گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا 

بگ باس شو کے رنر اپ راہول وادیا نے بگ باس شو میں ٹی وی اداکارہ دیشاپارمر کو پروپوز کیا تھا ۔ بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تاہم ابھی شادی کی حتمی تاریخ کافیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وہ اگلے تین سے چار ماہ میں شادی کرلیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق راہول کی والدہ نے بھی راہول اور دیشا کی شادی جون میں ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ اس سلسلے میں تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔ 

بھارتی اداکار راہول وادیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے بہت سی شادیوں میں پرفارم کیا ہے لیکن اپنی شادی کی تقریب سادگی سے ہی مناؤں گا ۔ لیکن شادی کے بعد اپنے سب دوستوں کے لئے ایک پارٹی کا انتظام کروں گا ۔ 

خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، روبینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے۔نکی تنبولی کم ووٹوں کی بنا پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں جب کہ روبینہ دلیک فاتح اور راہول وادیا رنر اپ قرار دیئے گئے تھے۔