نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے ، سونامی کی وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے ، سونامی کی وارننگ جاری
سورس:   File photo

ولنگٹن، نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے 

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔ حکام کی طرف سے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔   امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے ارد گرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

 نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے فوری بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں یا نہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ٹویٹ کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک اور بیان میں ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔