پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ، کس ملک کی ویکسین لگائی جا رہی ہے؟

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ، کس ملک کی ویکسین لگائی جا رہی ہے؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے سینٹر قائم کر دیا گیا ہے اور لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو ہنگامی طورپرکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن اور آئسولیشن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤ کیلئے چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جارہی ہے ، زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز ویکسین لگوانے پر پرجوش ہیں، دو روزمیں تمام کھلاڑیوں، آفیشل اور دیگر افراد کو ویکسین لگا کر محفوظ بنا دیں گے اور مجموعی طور پر 300 سے زائد کھلاڑیوں، آفیشلز اور منتظمین کو ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے7کورونا کیسز آنےکے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔20 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔ پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچوں کے ٹکٹ ری فنڈ کئے جائیں گے  اور ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں جن کی تفصیلات بھی جلد فراہم کر دی جائیں گی۔