’عمران خان جو اعتماد کھو چکے وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں؟ قوم کو وزیراعظم کا آخری خطاب مبارک ہو‘

’عمران خان جو اعتماد کھو چکے وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں؟ قوم کو وزیراعظم کا آخری خطاب مبارک ہو‘
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں؟ قوم کو عمران خان کا آخری خطاب مبارک ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابی پی ایم ایل (این) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں، قوم کو عمران خان کا آخری خطاب مبارک ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کر کے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کر دیا جائے؟ اربوں روپے میں سینیٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران خان نے قوم کو ایمانداری کا لیکچر دیا، کروڑوں روپے بانٹ کر، چیئرمین سینٹ کا الیکشن اور 2018ء کا الیکشن چوری کر کے عمران خان کو پیسہ چلانے کا خیال آ گیا۔