دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں ، وزیراعظم عمران خان

دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں، دہشتگردوں  کا پوری طاقت کے ساتھ پیچھا کر رہے ہیں۔

f7ed176c6f65f41862e648eaec32a635

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ پشاور میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کاری کر رہا ہوں۔ اب ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں دہشت گرد کہاں سے آئے، ان کا پوری طاقت کے ساتھ پیچھا کر رہے ہیں۔

8e9d89a4abd3f21b813357eb62839042

انہوں نے مزید کہا کہ میری تعزیت پشاور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

واضح رہے  پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں فائرنگ اور خود کش حملے سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے سے شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اور تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 194 افراد زخمی ہیں۔ 


ترجمان لیڈری ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں